چیئرمین پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن کمیٹی کے پوسٹ مارٹم کا عندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن کمیٹی کے پوسٹ مارٹم کا عندیہ دیدیا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ لیگز کھیلنے والے کھلاڑی سن لیں پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیز ہوگی،ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے درخواست کی ان کو این او سی نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے جی ٹی 20کیلئے این او سی کی درخواست کی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترا ہے اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی پوسٹ مارٹم ہوگا، ان کاکہناتھا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم لازم ہوگا، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں ا ٓسکے گا،جوڈومیسٹک میں پرفارمنس دے گا وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا،20اور21جولائی کو آئی سی سی بور میٹنگ میں شرکت کیلئے جاؤں گا، عنقریب سب کو پتہ لگ جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا ہے کون نہیں ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی میں جس نے غلط فیصلے اور غلط سلیکشن کی ان کا احتساب ہوگا،پی سی بی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں، مزید کچھ کرنے والی ہیں،ان کاکہناتھا کہ ویمن ٹیم کا کوئی وارث نہیں ، لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہو رہی ہے کسی کو پتہ ہی نہیں،ورلڈکپ میں کون کھلاڑی انسٹرکشنز فالو کر رہا تھاکون نہیں سب پتہ لگ جائے گا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

2 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

3 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

3 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

4 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

4 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

4 hours ago