درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں کاسٹ؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر کو اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا۔
سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جس میں مسلمان جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔
اس سیریز کا پہلا سیزن پاکستان اور ترکیہ میں اپنی اپنی زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے، پہلے سیزن کی پوری کاسٹ تُرک اداکاروں پر مبنی تھی جبکہ اسی سیزن میں پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی بھی انٹری ہوئی جنہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا۔
اب ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کے لیے کاسٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اس سیریز میں ایک مضبوط کاسٹ کو دکھایا جائے گا جس میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے شوبز صحافی اور یوٹیوبر ملیحہ رحمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر بھی شامل ہوں گے۔

احمد علی اکبر اور درفشاں سلیم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔
اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباََ 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائشہ عُمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

2 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

2 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

2 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

4 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

4 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

4 hours ago