گلوبل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی کی اجازت کا انتظار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کو کینیڈا گلوبل ٹی20 میں شرکت کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت کا انتظار ہے۔
پی سی بی نے تاھال کرکٹرز کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے پلئیرز کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں، گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں کھیلی جائے گی تاہم ایونٹ کو آئی سی سی کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
فرنچائز کے مالکان کی تبدیلی کے باعث ٹورنامنٹ پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔
دوسری جانب گلوبل ٹی20 لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان کے علاوہ آصف علی، محمد عامر، افتخار احمد اور محمد نواز بھی لیگ حصہ ہیں۔
اسی طرح امریکی میجر لیگ کرکٹ ایونٹ جمعے سے ٹیکساس اور نارتھ کیرولینا میں شروع ہورہا ہے، 6 ٹیموں کی یہ لیگ 28 جولائی تک جاری رہے گی۔
اس دوران مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے، 4 ٹیموں کا تعلق آئی پی ایل سے ہے،ان میں ایم آئی نیویارک، ٹیکساس سپرکنگز، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹیلز کی سیاٹل آرکس شامل ہیں جبکہ دیگر 2 ٹیمیں سان فرانسسکو یونی کارنز اور واشنگٹن فریڈم ہیں۔
ابرار احمد اور حارث رؤف یونی کارنز کا حصہ ہیں جبکہ زمان خان اور عماد وسیم آرکس میں شامل ہیں۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

2 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

3 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

3 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

4 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

4 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

4 hours ago