عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے صدر ن لیگ میاں نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے جج انوار حسین نے عام انتخابات میں حلقہ این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف حریف امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ٹریبونل نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں نوٹس ہو چکے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ نہیں اس میں نوٹس نہیں ہوئے۔

بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف کی حلقہ این سے 130 سے کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ این اے 130 سے سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے دھاندلی کے ذریعے کامیاب قرار پائے، لیگی امیدوار فارم 45 کے مطابق ہار چکے تھے مگر فارم 47 کے ذریعے انہیں جتوا دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل لاہور کے حلقہ این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کو کالعدم قرار دے۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

2 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

2 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

2 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

4 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

4 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

4 hours ago