پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیزیز کہاں ہوگی؟چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے،بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی لاہور میں ممکن نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ بنگلہ دیش کیخلاف وینیو ملتان، کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں،وینیو اور تاریخیں فائنل ہو چکی ہیں، جلد اعلان ہو جائے گا۔

ان کاکہناتھا کہ لیگز کھیلنے والے کھلاڑی سن لیں پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیز ہوگی،ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے درخواست کی ان کو این او سی نہیں ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے جی ٹی 20کیلئے این او سی کی درخواست کی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترا ہے اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی پوسٹ مارٹم ہوگا، ان کاکہناتھا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم لازم ہوگا، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں ا ٓسکے گا،جوڈومیسٹک میں پرفارمنس دے گا وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

2 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

2 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

2 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

3 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

3 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

4 hours ago