ممبئی (قدرت ورزنامہ) بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال آج کل سیر سپاٹوں اور ایک ساتھ کھانے پینے میں مصروف ہیں .
روزنامہ جنگ کے مطابق یہ جوڑا شادی کے بعد کی جانے والی ڈیٹنگ سے تصویریں اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے .
گزشتہ روز ظہیر اقبال نے اپنی نئی نویلی دلہن سوناکشی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو مسلسل ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .
اس دوران سوناکشی کے ہاتھ میں چمچ ہے اور یہ جوڑا غالباً کسی ریستوران میں بیٹھا کھانا کھا رہا ہے .
ویڈیو میں سوناکشی ہنسے جا رہی ہیں اور ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں . اداکار ظہیر کا اس اسٹوری کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ سوناکشی مجھ پر چلانا چاہ رہی تھی مگر میں نے اسے ہنسا دیا . ‘
View this post on Instagram
ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ ظہیر اقبال کے اس عمل کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے .
یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2017ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی . ڈیٹنگ کے 7 سال بعد اس جوڑے نے اپنے تعلق کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے . سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا تھا .
. .