ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کا غصہ ہنسی میں بدل دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت ورزنامہ) بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال آج کل سیر سپاٹوں اور ایک ساتھ کھانے پینے میں مصروف ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق یہ جوڑا شادی کے بعد کی جانے والی ڈیٹنگ سے تصویریں اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔گزشتہ روز ظہیر اقبال نے اپنی نئی نویلی دلہن سوناکشی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو مسلسل ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران سوناکشی کے ہاتھ میں چمچ ہے اور یہ جوڑا غالباً کسی ریستوران میں بیٹھا کھانا کھا رہا ہے۔

ویڈیو میں سوناکشی ہنسے جا رہی ہیں اور ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔اداکار ظہیر کا اس اسٹوری کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ سوناکشی مجھ پر چلانا چاہ رہی تھی مگر میں نے اسے ہنسا دیا۔‘

ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ ظہیر اقبال کے اس عمل کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2017ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ڈیٹنگ کے 7 سال بعد اس جوڑے نے اپنے تعلق کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا تھا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

4 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

4 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

4 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

6 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

6 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

6 hours ago