’تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کو فائدہ ہوا، یہ ایک جال تھا جس میں ہم پھنس گئے‘، ن لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں ایوان کے عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے نکلنا پڑا۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئے اور ان کی مقبولیت بھی کئی گنا بڑھ گئی۔ حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی نے مظلومیت کا جو کارڈ استعمال کیا اس سے ان کو نئی طاقت ملی۔
صارفین یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ کوشش کے باوجود بھی پی ڈی ایم اتحاد عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔ عمران خان کے خلاف جتنی بھی چالیں چلی گئیں وہ انہی کے خلاف الٹی پڑ گئیں اور اس سب کا بانی پی ٹی آئی کو بے پناہ فائدہ ہوا۔
اب ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچانے کا ایک حربہ تھا، ہم جذبات میں آگئے اور اس میں پھنس گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت نہیں گرانی چاہیے تھی چاہے اس کے بدلے ہمیں سزاے موت ہوجاتی، جاوید لطیف نے کہا کہ جنرل فیض، جنرل باجوہ اور عدالتوں میں بیٹھے با اختیار لوگ اس چال کا حصہ تھے۔
جاوید لطیف کے بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں شعیب احمد لکھتے ہیں کہ یہ لوگ خود گواہی دیں گے کہ عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 40 سال سے سیاست میں ہیں لیکن ان کو سیاست کی سمجھ نہیں آئی اب جب عوام ان سے دور ہوگئی ہے تو کہہ رہے ہیں کہ آپریشن رجیم چینج کا حصہ بننا سیاسی غلطی تھی۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ ان 2 سالوں میں بہت مواقع آئے جب آپ پیچھے ہٹ سکتے تھے مگر اقتدار کے لالچ نے آپ کی سیاست ختم کردی ہے۔
ایک صارف نے جاوید لطیف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ اور بھی بہت کچھ مانیں گے کہ انہوں نے عمران خان کو حکومت سے ہٹانے کے علاوہ اور کیا کچھ کیا ہے۔
ابرار حسین کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف پرانی غلطیوں کا رونا رو رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت آج بھی عمران خان کے خلاف سیاسی کیس بنا کر سنگین سیاسی غلطیاں کر رہی ہے جس وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں روبروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

4 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

5 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

5 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

6 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

6 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

6 hours ago