پارٹی اختلافات، عمران خان نے دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی نے دونوں دھڑوں کو کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے بلا لیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا پیغام ملا ہے، ملک سے باہر ہوں واپس آ کر ملاقات کروں گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے تا حال بانی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست مرتب نہیں کی، شاندانہ گلزار، جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پیغام نہیں ملا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات کیلئے فہرست جب فائنل ہو گی تو آگاہ کر دیں گے، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن معمول کی ملاقات کا حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کا بانی پی ٹی آئی نے بھی اعتراف کر لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی پارٹی اختلافات پر پریشان نظر آرہے ہیں، اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ دونوں گروپس کے لوگوں کو بات چیت کیلئے کل جیل طلب کیا ہے۔اس سوال پر کہ جن دو گروپس کا ذکر کر رہے ہیں وہ کون سے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ گروپوں سے بات کرنے کے بعد صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے دست اندازی کے سوال پر بانی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات ضرور ہیں لیکن اُن کی نوعیت سنگین نہیں۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

4 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

5 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

5 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

6 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

6 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

6 hours ago