تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، کچےکے ڈاکو آخری سانسیں لے رہے ہیں، 4 ارب سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے دیے ہیں، وفاق نے حیدرآباد سکھر موٹروے نہیں بنائی، ملیر ایکسپریس وے کا پہلا فیز 14 اگست کو کھول دیں گے۔
کراچی میں ’سندھ وژن‘ پر بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نےنعرہ لگایا تھا کہ تھربدلےگا پاکستان، سندھ میں ہونے والے ترقیاتی کام سب کودکھانا چاہتا ہوں، سندھ حکومت نے تھر میں ایئرپورٹ بنایا، تھرکول پرکام 1993میں شروع ہوتا تو پاکستان توانائی میں خود کفیل ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری بہترہوتی، ملک کی قسمت بدل چکی ہوتی، تھرنے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، 2008 کے بعد تھرپرکام دوبارہ شروع کیا، 1994اور1995کےبعدتھرپرکام روک دیا گیا تھا۔
مائننگ کاکام صرف سندھ کررہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ مائننگ کاکام صرف سندھ کررہا ہے، کوئی اورصوبہ نہیں، 2019میں بلاول بھٹو، میں نے کول مائن منصوبےکا دورہ کیا، ہم نے مائننگ کی اورلوگوں کی بھلائی کیلئےتھرفاؤنڈیشن بنائی، تھرکی پہلی خاتون انجینئرمنصوبےپرکام کررہی ہے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ تھرمنصوبےپرٹرک مقامی خواتین چلارہی ہیں، خواتین تھرمنصوبےپرآراوپلانٹ آپریٹرہیں، ہم نے تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ اسپتال بھی بنایا ہے۔
ساڑھے7 لاکھ درخت تھرمیں لگا چکے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نےتھرٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کی، یونیورسٹی بھی بن رہی ہے، ہم ساڑھے7لاکھ درخت تھرمیں لگاچکےہیں، تھرکےصحرا میں فشنگ بھی ہوری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے حیدرآباد سکھر موٹروے نہیں بنائی، 4 ارب سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے دیئے ہیں، چاہتے ہیں ہر بندہ اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروائے، کابینہ میں سمری لارہے ہیں کوئی گاڑی بغیر رجسٹریشن نہیں چلے گی۔
سندھ کی تمام تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک ہے
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی تمام تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک ہے، سندھ کے 9 اسپتالوں میں جدید ایمرجنسی رومز ہیں، سالانہ 7 اعشاریہ 8 ایم ٹی پی اے کوئلہ حاصل کیا جائے گا، ہم نے وفاق سے کہا ہے ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2023 تک صرف باتیں ہوئیں، کچے کے ڈاکو آخری سانسیں لے رہے ہیں، ہم ڈاکوؤں کا خاتمہ کرکے رہیں گے، ملیر ایکسپریس وے کا پہلا فیز 14 اگست کو کھول دیں گے، ملیر ایکسپریس وے کا دوسرا فیز ایم نائن تک اگلے سال تک مکمل ہوگا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

5 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

5 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

5 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

7 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

7 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

7 hours ago