دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کیخلاف خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
خاور مانیکا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں پر فیصلے کے لئے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دباو¿ میں لگ رہی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے کے لئے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لئے جائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جون کو عدت میں نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد…

4 mins ago

ریٹائر ڈجج کی دوبارہ کسی عہدے پر تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پاکستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پا کستان با ر کونسل ، بلو چستان با رکو نسل ، بلو چستان…

13 mins ago

کوئٹہ دھرنا جاری،انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ ظہیر ، دلجان اور عبدالحئی کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں،بلوچ وائس فار جسٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ظہیر…

20 mins ago

لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیسکو بلوچستان کے عوام…

31 mins ago

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25واں یوم شہادت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25واں یوم شہادت ہے۔ پاکستان کی…

51 mins ago

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

6 hours ago