لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہئے، عیش و عشرت والی زندگی چاہئے، اداکار آغا علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو محبت کے بجائے صرف عیش و عشرت والی زندگی چاہئے .
حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح کئی غلطیاں کی ہیں، میں نے انٹرویوز میں وہ باتیں کردیں جو مجھے نہیں کرنی چاہئے تھیں جبکہ جو باتیں کرنی تھیں، وہ میں نے نہیں کیں .

آغا علی نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اب میں اپنی نئی زندگی تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہوں کیونکہ میں ٹوٹ چکا ہوں . اداکار نے دعویٰ کیا کہ میں انٹرویوز میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں، جو بات میرے دل میں آتی ہے، میں وہ کہہ دیتا ہوں اور میں ایسا اس لئے کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ میں کیسا ہوں .
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں سوچیں کہ میں غصے والا اور پلے بوائے ہوں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ میں اب پلے بوائے نہیں ہوں . آغا علی نے لڑکیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کو پیار، محبت اور وفاداری نہیں چاہئے بلکہ ا±نہیں صرف تحفظ اور لگژری زندگی چاہئے . اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ دنیا کی ہر چیز حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، یہی حقیقت ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لئے ہر مرد سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسہ کما لو، اپنا گھر گاڑی وغیرہ بنا لو، اس کے بعد عشق اور محبت کے کاموں میں پڑنا .

. .

متعلقہ خبریں