افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم


آستانہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان پر دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کےلیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
وزیراعظم نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر شنگھائی تعاون تنظیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ چیلنجز ہیں اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی جائے، خطے کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں جغرافیائی و سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، افغانستان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنا ہوگی، افغان حکومت دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

Recent Posts

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

7 mins ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

15 mins ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

22 mins ago

جعلی مقدمہ میں گرفتارافراد پر لینڈ مافیا کے کارندوں کی تھانہ کے اندر تشدد کا نوٹس لیاجائے، قبائلی عمائدین

خضدار(قدرت روزنامہ)سمالانی قبیلہ کے متعبرین سردارزادہ میراحمد شاہ سمالانی میرریاض احمد سمالانی میرعطاءاللہ جتک حق…

43 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد…

50 mins ago

ریٹائر ڈجج کی دوبارہ کسی عہدے پر تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پاکستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پا کستان با ر کونسل ، بلو چستان با رکو نسل ، بلو چستان…

59 mins ago