مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں مدیحہ امام نے فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنے شوہر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھارت کے شمالی علاقے سے ہے، وہ بھارتی فلمساز ہیں اور اس کے ساتھ ایم ایم اے ٹرینر بھی ہیں۔مدیحہ نے بتایا کہ موجی بسر سے ان کی پہلی ملاقات 2015 سے 2016 کے درمیان بھارتی فلم ڈیئر مایا کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق اس وقت موجی بسر انٹرن کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ ان سے 4 سال چھوٹے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کو موجی کے بارے میں بتایا۔ ان کی دوستی رہی پھر تقریبا 2 سال کے بعد انہوں نے مجھ سے ایک پوڈ کاسٹ کے سلسلے میں رابطہ کیا 9 ماہ بعد موجی بسر نے انہیں پرپوز کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر ہمارے والدین نے دبئی میں ملاقات کی اور ہمارے اپنوں کی دستیابی کے مطابق ہم نے اپنی شادی کی تاریخ رکھ لی لیکن پھر والد کی طبیعت خراب ہوگئی چونکہ دبئی میں ڈیٹ فکس ہوچکی تھی جو تبدیل نہیں ہوسکتی تھی، اس لیے سادگی سے دبئی میں شادی کی اور والد کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا گیا۔

Recent Posts

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

1 min ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

7 mins ago

جعلی مقدمہ میں گرفتارافراد پر لینڈ مافیا کے کارندوں کی تھانہ کے اندر تشدد کا نوٹس لیاجائے، قبائلی عمائدین

خضدار(قدرت روزنامہ)سمالانی قبیلہ کے متعبرین سردارزادہ میراحمد شاہ سمالانی میرریاض احمد سمالانی میرعطاءاللہ جتک حق…

28 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گھوسٹ اور دہری ملازمت کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد…

35 mins ago

ریٹائر ڈجج کی دوبارہ کسی عہدے پر تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پاکستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پا کستان با ر کونسل ، بلو چستان با رکو نسل ، بلو چستان…

44 mins ago

کوئٹہ دھرنا جاری،انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ ظہیر ، دلجان اور عبدالحئی کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں،بلوچ وائس فار جسٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ظہیر…

51 mins ago