پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، متوقع تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے .

فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے .

7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز 8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا .

چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے .

دوسری جانب یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں