بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی چیف جسٹس اور تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی کے درمیان تلخی ہوگئی۔ تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کیا جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ نیاز اللہ نیازی کیخلاف کیس پاکستان بار کونسل کو بھجوادیں، کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں، بس اب بہت ہوگیا، ہمیں معلوم ہے آپ کی ایک سیاسی جماعت سے وابستگی ہے، مسلسل عدلیہ کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے، عدلیہ کی تضحیک کا سلسلہ بند کریں۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اب چیف جسٹس کا بنچ بنانے کا دور ختم ہوگیا، اب بنچ بنانے کا اختیار پریکسٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ہے۔ نیاز اللہ نیازی نے عمران خان کے بارے میں اشارتا کہا کہ جو قید میں ہے اس کا اعتراض ہے کہ انتخابی نشان چھینا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے جیل سے ویڈیو لنک کی سہولت دی اعتراض اس وقت بھی نہیں اٹھایا گیا، انٹراپارٹی الیکشن کیس میں علی ظفر نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اخباروں میں سرخی لگادی جاتی ہے کہ بنچ کیسے بن گیا، پاپولر فیصلوں کا دور گزر چکا ہے، اب بنچ بنانے کا اختیار کمیٹی کے پاس ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی کہا کہ لوگوں کی خواہشوں پر عدالتیں نہیں چلتیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی میں ایک کیس کی سماعت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی تھی اور پی ٹی آئی وکیل نے چیف جسٹس پر بھری عدالت میں سنگین الزام لگایا تھا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

8 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

21 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

24 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

33 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

46 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

52 mins ago