مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی .
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا .

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوات میں جو ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث فکر ہے . اگر ہجوم قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا تو پھر کوئی نہیں بچے گا . کچھ بھی ہو ہمیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور فتوے صادر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے . مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی . وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے فعال کردار کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہیں تھی . ہم سب کی کوشش ہے کہ دین کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں . نبی پاک سے محبت میرے خون میں شامل ہے . الیکشن مہم کے دوران چند افراد کی جانب سے مجھے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جو انتہائی تکلیف دہ تھا . احسن اقبال کو بھی گولی ماری گئی . میرا فرض قانون کی عملداری اور انصاف کرنا ہے . جب جرم ثابت ہوتا ہے تو مجرم کو سزا ملنی چاہئے . انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں مدرسے میں بچے سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا . جب پولیس نے کارروائی کی تو اسے مذہبی رنگ دے کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر فتوے جاری کئے گئے . جب جرم ثابت ہوتا ہے تو ہمیں مجرم کو پکڑ کر قانون کے حوالے کرنا چاہئے . اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہم مذہب کا روشن چہرہ لوگوں کے سامنے پیش نہیں کرتے . حق اور سچ کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے .
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہب اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں . ہمیں مل کر کچھ کرنا ہوگا . تحقیق کے بغیر اعلانات کرکے لوگوں کو جمع کر لیا جاتا ہے اور جلاو گھیراوشروع ہو جاتا ہے . حکومت پنجاب نے 50 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاو¿نٹس اور پیجز بلاک کئے ہیں . مسائل پر بات کرکے ہم فیصلہ سازی کی طرف جا سکتے ہیں . اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں