مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوات میں جو ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث فکر ہے۔ اگر ہجوم قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔ کچھ بھی ہو ہمیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور فتوے صادر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے فعال کردار کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہیں تھی۔ ہم سب کی کوشش ہے کہ دین کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ نبی پاک سے محبت میرے خون میں شامل ہے۔ الیکشن مہم کے دوران چند افراد کی جانب سے مجھے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جو انتہائی تکلیف دہ تھا۔ احسن اقبال کو بھی گولی ماری گئی۔ میرا فرض قانون کی عملداری اور انصاف کرنا ہے۔ جب جرم ثابت ہوتا ہے تو مجرم کو سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں مدرسے میں بچے سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا۔ جب پولیس نے کارروائی کی تو اسے مذہبی رنگ دے کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر فتوے جاری کئے گئے۔ جب جرم ثابت ہوتا ہے تو ہمیں مجرم کو پکڑ کر قانون کے حوالے کرنا چاہئے۔ اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہم مذہب کا روشن چہرہ لوگوں کے سامنے پیش نہیں کرتے۔ حق اور سچ کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہب اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ ہمیں مل کر کچھ کرنا ہوگا۔ تحقیق کے بغیر اعلانات کرکے لوگوں کو جمع کر لیا جاتا ہے اور جلاو گھیراوشروع ہو جاتا ہے۔حکومت پنجاب نے 50 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاو¿نٹس اور پیجز بلاک کئے ہیں۔ مسائل پر بات کرکے ہم فیصلہ سازی کی طرف جا سکتے ہیں۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی۔

Recent Posts

سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں…

59 mins ago

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

1 hour ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

1 hour ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

2 hours ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

2 hours ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

2 hours ago