آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور(قدرت روزنامہ ) آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کیخلاف بھی انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق نااہلی، لاپرواہی اور احکامات کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا ہے، سیکرٹری فوڈ پنجاب کے مطابق نا اہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سیکرٹری فوڈ معظم اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر یا عملے کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے، محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹے کے نرخوں سے مختلف تھا۔ وزیراعلی مریم نواز نے آٹے کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Recent Posts

سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں…

21 mins ago

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

35 mins ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

41 mins ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

56 mins ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

1 hour ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

1 hour ago