دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ‘لو آج کل’ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔
صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں وہ فلمیں نہیں کرسکی۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم ‘ہندی میڈیم’ سے قبل مجھے تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جن میں ‘دہلی 6’، ‘لَو آج کل’، اور ‘کاک ٹیل’ شامل تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم ‘دہلی 6′ کے لیے آڈیشن بھی دے دیا تھا لیکن پھر میری والدہ نہیں مانیں تو میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ صبا قمر نے کہا کہ جب مجھے فلم ‘لو آج کل’ کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے یہ فلم خود اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ فلم میں مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون کا ہوگا تو اُن کے سامنے مجھے کون دیکھے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ جاکر فلم ‘لو آج کل’ دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا کر بہت بڑی غلطی کردی۔ واضح رہے کہ صبا قمر بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں اداکاری کرچکی ہیں، اس فلم میں اُنہوں نے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

Recent Posts

سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں…

40 mins ago

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

54 mins ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

1 hour ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

1 hour ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

1 hour ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

2 hours ago