اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کی ممبئی آمد


ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر بھارت پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاپ اسٹار جسٹن بیبر آج یعنی 4 جولائی کی صبح ممبئی پہنچے ہیں، وہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین شادی میں پرفارم کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد ہوگی جس میں جسٹن بیبر اپنی شاندار پرفارمنس کا جادو دکھائیں گے۔
کہا جارہا ہے کہ جسٹن بیبر کے علاوہ بھی دیگر بین الاقوامی گلوکار شادی کی تقریب میں پرفارم کریں گے جن میں برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں مکیش امبانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، یہ تمام تقریبات بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں
اس کے علاوہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا گیا تھا جبکہ امبانی خاندان نے اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کروائی۔

Recent Posts

سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں…

1 hour ago

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

1 hour ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

1 hour ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

2 hours ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

2 hours ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

2 hours ago