بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے


ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے کچھ طاقتور لوگوں نے اُن کا کامیاب کیریئر ختم کیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وویک اوبرائے نے کہا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا تھا، جب میری فلمیں بہت مقبول ہوتی تھیں، مجھے میرے کام کی وجہ سے ایوارڈز سے بھی نوازا جاتا تھا لیکن اب مجھے فلموں میں کوئی کام ہی نہیں ملتا۔
وویک اوبرائے نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھا کہ اچانک بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں کے ایک گروپ نے میرا کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے انڈسٹری میں کوئی کام نہیں دے گا۔
اداکار نے کہا کہ میرے لیے، وہ زندگی کا مشکل ترین وقت تھا کیونکہ میرے پاس طاقت نہیں تھی، میرے اندر مایوسی اور غصہ تھا لیکن میں خاموش رہا اور سب کچھ برداشت کرتا رہا۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب ہم کسی لابی کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے پاس صرف دو آپشنز ہوتے ہیں، پہلے آپشن میں آپ ذہنی مریض بن جاؤ اور دوسرے میں سب کچھ درگزر کرکے آگے بڑھو اور اپنا راستہ خود بناؤ۔
وویک اوبرائے نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا، وہ میری ہیرو بن کر سامنے آئیں، اُنہوں نے مجھے سمجھایا کہ فلموں کے بجائے حقیقی زندگی میں کسی کے لیے ہیرو بنو۔اداکار نے مزید کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ تم کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا شروع کرو جس کے لیے تُم ہیرو بن سکو۔
واضح رہے کہ وویک اوبرائے نے سال 2003 میں سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی، اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے ان کا کیرئیر ختم کردیا تھا، سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کو لیکر بھی دشمنی چلی آرہی ہے۔

Recent Posts

سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں…

1 hour ago

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

2 hours ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

2 hours ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

2 hours ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

2 hours ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

2 hours ago