دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کیخلاف خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
خاور مانیکا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دباؤ میں لگ رہی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے کے لیے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جون کو عدت میں نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں فول پروف سیکورٹی اقدامات، محرم کے جلوس اور مجالس کیلئے اجازت لینا ہوگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو…

7 mins ago

بلوچستان کے وسائل پر دسترس اور فیصلہ سازی سے متعلق ریاستی پالیسیاں کالونی کی ہیں، بی ایس او

گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے گوادر، ترقی دعوے اور حقیقت کی عنوان سے…

12 mins ago

سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمران لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں…

2 hours ago

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

2 hours ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

2 hours ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

3 hours ago