مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس طرح کی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان تعلیم مکمل کرنے کی منظوری دی ہے۔ غزہ کے طلباء جلد پاکستانی میڈیکل کالجزمیں آئیں گے۔ فلسطینی طلبا کارڈیالوجی، سرجری اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
افغانستان سے متعلق دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ میں افغان کانفرنس میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی۔ آصف درانی نے افغانستان سے سپورٹ حاصل کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان اور افغانستان تحفظات پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں۔ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ میں بھی تحفظات پر بات چیت ہوئی یے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے۔ ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کے حامی ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان مثبت تعلقات ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون پر بات چیت کرتے ہیں۔ گزشتوں برسوں میں روس کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ایس سی او کی ہیڈ آف سٹیٹ کی میٹنگ کی میزبانی رواں سال اکتوبر میں کرے گا۔ وزیراعظم نے تاجکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے تاجک صدر ، تاجک وزیر اعظم اور مجلس نمائندگی کے چیئرمین سے ملاقاتیں کی۔ فریقین نے ایوی ایشن اور تعلیم سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کیے۔ فریقین نے اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے۔

Recent Posts

قوم وطن کی خاطر قربانی دینے والے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم وطن عزیز کی خاطر…

1 min ago

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے

کراچی(قدرت وزنامہ)پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے۔ نجی…

6 mins ago

وزیر اعلی کی قیادت میں عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر اطلاعات نے اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کو…

7 mins ago

اندرون ملک مختلف ایئرلائنز کی متعدد پروازیں کینسل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)اندرون ملک مختلف ایئرلائنز کی متعدد پروازیں کینسل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔…

10 mins ago

’عمران خان نے میری بے توقیری کی‘- شیر افضل مروت اپنے انٹرویو کی تردید کرنے لگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے حال ہی میں…

14 mins ago

بلوچستان میں کہیں موسم گرم، کہیں خشک، کہیں بارش

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور معتدل جبکہ وسطی اور جنوبی…

25 mins ago