پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید کردی۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات کا دن تھا جس کےلیے متعدد رہنما جیل پہنچے تاہم عمر ایوب، شبلی فراز سمیت کسی بھی لیڈر کو اجازت نہیں ملی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے تمام رہنما جیل کے باہر گھنٹوں کھڑے رہے یہاں تک کہ ملاقات کا وقت بھی ختم ہوگیا لیکن انتظامیہ نے اجازت نہ دی۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمر ایوب کی جیل عملہ سے تلخ کلامی ہوئی اور وہ سپریٹنڈنٹ سمیت جیل عملے کو برا بھلا کہتے رہے۔ انہوں نے سپریٹنڈنٹ کو ٹاؤٹ قرار دیا۔
تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے گزارش کرونگی کہ عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں۔

Recent Posts

وزیر اعظم کی بجلی بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل…

5 mins ago

استعفیٰ نامنظور :عمران خان کی عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور پی ٹی آئی سیکرٹری…

19 mins ago

9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا…

26 mins ago

کراچی میں بارشیں کب سے ہونگی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم کیسا رہیگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان…

37 mins ago

3 بہنوں کا منفرد اعزاز، انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

لاہور(قدرت روزنامہ)پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔…

43 mins ago

کوئٹہ میں فول پروف سیکورٹی اقدامات، محرم کے جلوس اور مجالس کیلئے اجازت لینا ہوگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو…

52 mins ago