معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ معاشی خسارے سے نکلنے کے لیے سب کو مل کر یکسو ہونا پڑے گا۔
اسلام آباد میں وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لیے ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ پروڈکٹیوٹی بڑھانا ہے اور پچھلے چند برسوں میں ہم نے پروڈکٹیوٹی پر کام کر کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دودھ کی پیداوار میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے، پاکستان کے جانور سالانہ 1600 سے لے کر 1800 لیٹر دودھ دے رہے ہیں، پوری دنیا میں جانور 7 ہزار سے 8 ہزار لیٹر سالانہ دودھ دے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کریں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پالیسی کو کچھ عرصے بعد بدل دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسی پالیسی 10 سال سے پہلے نتائج نہیں دے سکتی، پاکستان کی معیشت کو خسارے سے نکالنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج کل کے دور میں سب سے بڑا ہتھیار انفارمیشن اس لیے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اس سے پروڈکٹیوٹی اگے بڑھے گی، پچھلے دور میں جو کام 10 برسوں میں ہوتا تھا جدید ٹیکنالوجی کے باعث وہ کام اب 10 سیکنڈ میں ہو جاتا ہے۔

Recent Posts

نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور مناظر

مکۃ المکرمہ (قدرت روزنامہ) محرم الحرام کا چاند نظر آنے اور نئے اسلامی سال کا…

4 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں…

4 mins ago

برائلر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) مرغی کے دام کو ایک بار پھر پر لگ گئے، برائلرکے نرخ میں…

14 mins ago

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 7 گنا زیادہ ملازمین کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے 119 ارکان کے لیے 794 ملازمین کی موجودگی…

16 mins ago

ہانیہ عامر سے تعلقات کی افواہوں پر بھارتی گلوکار بادشاہ بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریپ گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے معروف پاکستانی…

17 mins ago

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرآئینی قرار دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیرآئینی قرار دینے کیلئے بانی پی…

20 mins ago