گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا


کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ تا سات روپے اضافہ ہوجائے گا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی فلور ملیں بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔
پاکستان فورمز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری عامر عبداللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ میدہ، فائن آٹا کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں صرف 2فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 98فیصد سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز غریب عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی مصنوعات فروخت کنندہ ہول سیلر اور ریٹیلر پر ٹیکس کے نفاذ سے ان اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام بری طرح متاثر ہوں گے۔
عامر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فلور ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کرسکتیں اور نہ ہی فلور ملیں حکومت یا ایف بی آر کا ذیلی ادارے ہیں۔

Recent Posts

برطانوی الیکشن؛ پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں نے تاریخ رقم کردی

لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی اور کشمیری نژاد باشندے بھی بڑی…

4 mins ago

راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36…

13 mins ago

سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

  کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی…

19 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارت پھر ناز نخرے دکھانے لگا، ٹیم…

23 mins ago

ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی موسلا دھار…

28 mins ago

وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والوں کو پاکستانی سفیر نے وارننگ دے دی

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے اہلِ وطن…

28 mins ago