آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں شہباز شریف تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اے پی سی آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھاکہ اس کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔ اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Recent Posts

راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36…

2 mins ago

سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

  کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی…

9 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارت پھر ناز نخرے دکھانے لگا، ٹیم…

13 mins ago

ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی موسلا دھار…

17 mins ago

وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والوں کو پاکستانی سفیر نے وارننگ دے دی

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے اہلِ وطن…

17 mins ago

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے…

29 mins ago