صبح 6 بجے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کردیئے جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل صبح 6 بجے سے تمام پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے .

پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے .

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کیخلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسویسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد پٹرول پمپس بند کر نے کا اعلان کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں