راولپنڈی میں گھر کا واحد کفیل نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی(قدرت وزنامہ) تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 18 سالہ سیف الرحمان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا، لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین دوست مقامی ڈیم میں نہا رہے تھے، گذشتہ روز ہونے والی بارش سے پانی کی سطح کافی بلند تھی، پانی میں نہاتے ہوئے 18 سالہ سیف الرحمان کا پاؤں گہرے پانی میں پڑے ہوئے پتھروں میں پھنس گیا جس کے باعث وہ ڈوب گیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پرپہنچیں اور آدھے گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی، جاں بحق ہونے والا نوجوان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔جوان بیٹے کی موت کی خبر سن کر بزرگ باپ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں، سیف الرحمان پٹرول پمپ پر مزدوری کرکے گھرکا خرچ چلاتا تھا۔

Recent Posts

سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی…

7 mins ago

مالی مدد کی اپیل، اکشے کمار نے معروف گلوکارہ کو 25 لاکھ بجھوا دیے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار اکشمے کمار نے بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ کی 25…

37 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات پر…

44 mins ago

محسن نقوی کا پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس ، ایف آئی اےڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا…

55 mins ago

سینیئر اداکار شتروگھن سنہا فیملی کے اندرونی معاملات میڈیا پر لانے پر برہم ہو گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے ان کی فیملی…

58 mins ago

علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیان پر ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل…

1 hour ago