بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث ملک بھرمیں شدید بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔رات کو جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرمزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Recent Posts

میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ…

14 mins ago

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں…

20 mins ago

کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس…

25 mins ago

20کلو آٹے کا تھیلا 400روپے مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات پھر بڑھ گئیں 20کلو آٹے کا تھیلا مہنگا…

34 mins ago

سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی…

48 mins ago

مالی مدد کی اپیل، اکشے کمار نے معروف گلوکارہ کو 25 لاکھ بجھوا دیے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار اکشمے کمار نے بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ کی 25…

1 hour ago