بجلی کی قیمتوں میں کمی کب ہوگی ؟ وفاقی وزیر توانائی کا اہم بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتیں جنوری کے بعد کم ہونگی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،لوڈشیڈنگ کا صوبائی حقوق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔بلوچستان کو 10ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیارہیں،ہمیں سالانہ 600ارب روپے کا نقصان ہورہاہے،اگر پیسے نہیں ملیں گے تو بجلی کیسے دیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں،پچھلے 3سال میں پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا،امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پالیں گے۔اچھی ریکوری والے علاقے میں 21گھنٹے بجلی بحال رہتی ہے،نقصانات کی حد رکھنے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،نیشنل گرڈ کاکسی صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔بجلی کی قیمت کا بوجھ حکومت نے برداشت کیاہے،آئیسکوریجن میں زیادہ مسائل نہیں،حکومت کی کوشش ہے عوام پربوجھ نہ ڈالا جائے۔

Recent Posts

ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر چل بسے

لاہور (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال…

9 mins ago

صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو…

12 mins ago

میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ…

37 mins ago

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں…

44 mins ago

کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس…

49 mins ago

20کلو آٹے کا تھیلا 400روپے مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات پھر بڑھ گئیں 20کلو آٹے کا تھیلا مہنگا…

57 mins ago