مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان کے اور جاوید اختر کے درمیان افیئر کا جب جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی کو پتہ چلا تو وہ کافی مایوس اور تلخ ہوگئی تھیں، وہ سمجھنے لگیں کہ انھیں ٹھکرا دیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس دوران کافی جھگڑے اور ناپسندیدہ صورتحال بھی پیدا ہوئی۔ تاہم میں خوش ہوں کہ میری زویا اور فرحان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے اور میں اسکا کریڈٹ ہنی ایرانی کو دیتی ہوں، کیونکہ بچے چھوٹے تھے اور ہنی کےلیے یہ آسان تھا کہ وہ انھیں ہم سے دور کر دیتیں۔

لیکن انھوں نے ایسا کبھی نہیں کیا بلکہ انھوں نے بچوں کے ہمارے ساتھ رہنے کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ انکی فیاضی تھی اور آج ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

شبانہ اعظمی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آدھی رات کو بھی ہنی کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ جاوید سے بات کرتی ہیں اور وہ جاتے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ کسی قسم تلخی نہیں ہونی چاہیے، ہاں شروع میں وہ کافی تلخ تھیں۔ لیکن اب ایسے حالات ہیں کہ مجھے اس پر فخر ہے۔

Recent Posts

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

1 min ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

29 mins ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

37 mins ago

ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو ‘دیسی امی’ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم…

44 mins ago

‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا

ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم…

58 mins ago

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے روز بجلی…

1 hour ago