پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں ہونے والا جلسہ محرام الحرام کی آمد کے پیش نظر خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ترنول کا مقام منتخب کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھی جلسہ منسوخ کرنی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ محرام الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کے پیش نظر جلسہ نہیں کرنا چاہیے، ایک طرف جلسے کی اجازت دی جاتی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے گرفتاریوں کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاحال تین وجوہات کی بنا پر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں کیونکہ کارکنان کی جانب سے جلسہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

15 mins ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

43 mins ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

51 mins ago

ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو ‘دیسی امی’ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم…

58 mins ago

‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا

ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم…

1 hour ago

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے روز بجلی…

1 hour ago