سبی میں دفاتر پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، کیسکو کا مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) سبی آپریشن سرکل کے دفتر میں جمعرات 4جولائی کے روز مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوگئے اور انہوںنے دفترکی عمارت میں توڑپھوڑکرتے ہوئے دفترمیں موجود ریکارڈ، سامان اوردیگر آلات کو بھی شدیدنقصان پہنچایااس کے علاوہ دفترکی باورنڈری وال کو بھی مشتعل مظاہرین نے گرادئیے ۔چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی نے اس افسوسناک واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ گرڈاسٹیشنز اور دفاتر قومی تنصیبات کے دائرہ میں آتے ہیں لہٰذا ان قومی تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہوسکیںاورقومی تنصیبات اور اثاثوںکو نقصان پہنچانے والے افرادکے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔ بعدازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان زاہد سلیم نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سبی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

3 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

3 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

3 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

3 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

4 hours ago