چمن(قدرت روزنامہ)چمن لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر وزارت تجارت اور ڈی جی ٹی او نے چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس منسوخ کر دیاوزارت تجارت اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (DGTO) نے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس 2019-29-5 سے 2024-28-5 ایکسپائر ہوگیا تھا جسکی تجدید نہ کرنے پر وزارت تجارت اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن(DGTO) نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بزنس فاونڈر گروپ کے سربراہ و سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی جلات خان اچکزئی نے اپنے دور اور اس کے بعد کئی بار لائسنس کے حوالے سے سابق سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی تھی لائسنس حوالے نہ کرنے اور چھپانے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن(DGTO) کو بھی آگاہ کیا گیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ لائسنس خفیہ رکھنے اور اسکی تجدید نہ کرنے کے باعث چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…