وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، جام کمال کا دعویٰ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں۔نجی نیوز کیمطابق جام کمال کا کہناتھاکہ موجودہ بجٹ میں بھی کئی ایسے منصوبے ہیں، جو سیاستدانوں کے نہیں ہیں، فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی اونر نہیں ہوتا، ان گمنام اسکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہوتا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کئی ایسے منصوبے رکھے گئے جو سیاستدانوں کے نہیں، زیادہ تر ایسے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو۔وزیر تجارت کا کہناتھاکہ سینیٹرز کے علاوہ ایسے لوگ بھی منصوبے ڈلوا لیتے ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں، ہم جی پی ایس میپنگ لازمی قرار دے رہے ہیں تاکہ پتہ چلے منصوبہ کہاں ہے؟ دوسرا یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ پتا ہو منصوبہ کس کا ہے۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

4 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

4 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

4 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

5 hours ago