رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی عدم تکمیل پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ نے کرپشن اور کرپٹ افراد کی بیخ کنی کرنے کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی ایک سال سے عدم تعمیر اور ممکنہ کرپشن کے پیش نظر عوامی مفاد عامہ میں مقامی افراد کی درخواست کا نوٹس لے لیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے عوامی مفاد عامہ میں مقامی افراد کی درخواست پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رئیسانی روڈ اور پودگلی چوک کی ایک سال سے زائد عرصہ سے تعمیر کے نام پر توڑی گئی سڑک کا اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور ٹھیکیدار ایکس سی این سمیت تمام قصوروار افراد کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔ 2010ءمیں شروع ہونے والے رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی تعمیر کیلئے 83 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ مذکورہ رقم میں سے 72 کروڑ روپے کی رقم پروجیکٹ پر خرچ بھی کردی گئی ہے مگر اب تک سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 72 کروڑ میں صرف 200 میٹر سڑک پر بھی کام نہیں ہوسکا۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

3 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

4 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

4 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

5 hours ago