ایچ آئی وی مریضوں کے علاج میں درپیش مسائل حل کیے جائیں، ایڈز نیٹ ورک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آئی وی ایڈز نیٹ ورک بلوچستان کے ارکان نے ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کاخاتمہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض میں مبتلامریضوں کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کی راہ میں درپیش مسائل حل کئے جائیں۔یہ بات نیٹ ورک کی ارکان شازیہ، عنبرین، سلمیٰ، ضیا ءبلوچ، سلام خان، بلوچستان ایڈزکنٹرول پروگرام کے لاجسٹک کوارڈی نیٹرمحمدخان زہری، بہرام لہڑی ودیگرنے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کو معاشرے میں حقارت کی نظرسے دیکھاجاتا ہے، غربت، پسماندہ کمیونٹی، ٹرانس جینڈرز، مہاجرین اورخاص طور پر کم آمدنی والے اور دیہی علاقوں میں ایچ آئی وی ٹیسٹ اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں رکاوٹیں ہیں۔ امتیازی سلوک اورغلط فہمیوں کی وجہ سے مریض ضروری علاج اوردیکھ بھال سے محروم رہ جاتے ہیں، علاج میں رکاوٹ اورادویات کانہ ہونا منشیات کے خلاف مزاحمت اوربیماری کے بڑھنے کا سبب ہیں، سپلائی چین مینجمنٹ کو بہتر بناکر ضروری وسائل، تشخصی ٹیسٹ اور طبی عملے کی ٹریننگ، اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی ادویات کی فراہمی، ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتربنایا، نچلی سطح پرغلط فہیوں کو دور کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایچ آئی وی کے نام پر امتیازی سلوک اور ہراساں کرنے کے روک تھام کے قوانین کونافذ علاج اور صحت کی دیکھ بھال کی سستی خدمات فراہم کرکے ایڈز میں مبتلا مریضوں کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ایک سوال پر ہارڈبلوچستان کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرضیا بلوچ نے کہا کہ ان کی تنظیم حب اورکوئٹہ میں ایڈزسے بچاﺅ کے حوالے سے آگاہی مہم چلارہی ہے اوراس ضمن میں تمام اعدادوشماربلوچستان ایڈزکنٹرول پروگرام کے ہیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago