اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرینگے، این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق ہے، ڈاکٹر مالک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ عوامی رائے سے روگردانی ہے، عوامی رائے پر پیسہ لیکر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام میں نفرت ، محرومی اور مایوسی پیدا کی اور اربوں روپے بٹورکر غیرمعروف و کاروباری عناصر کو عوام پر مسلط کیا گیا اب یہ عناصر اپنا لگایا گیا سرمایہ سود سمیت واپس حاصل کرنے کے لیئے سب کچھ فروخت کرنے کے درپے ہیں کسی قسم کا تبادلہ و تقرر رشوت دیئے بغیر نہیں ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار وہ کوئٹہ میں ایڈوکیٹ محی الدین ساسولی کے چہلم کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی ، صوبائی صدر ایم پی اے رحمت صالح بلوچ ، ایم این اے پھلین بلوچ ایم پی اے خیر جان بلوچ ، نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ، اسلم بلوچ میر گل خان ساسولی، ممتاز سیاسی رہنما میر عبدالروف ساسولی، حاجی نذیر سرپرہ میر سکندر خان ملازئی عبدالصمد رند علی احمد لانگو، ریاض زہری عبید لاشاری نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم جب بلوچستان کے عوام کو منظم کرنے میں کامیاب ہوجاہیں گے تو زور قوتوں کو دکھائیں گے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ کیسے ڈالا جائیگا یا ان کے بچوں کو لاپتہ کیسے کیا جائیگا، سیاسی و جمہوری جدوجہد سے اپنے وسائل کا تحفظ کرینگے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرینگے این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق سے جس سے گزشتہ ایک دہائی سے روگردانی کیا جارہا ہے جو خود ایک آہینی بحران ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ حقیقی سیاسی قیادت کو روک کر نہ صرف قومی اداروں کی بے توقیری کی گئی بلکہ دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی کی گئی آج دنیا بھر کے مہذب اقوام الیکشن 2024کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کو عوام سے چھین کر ٹوکن کے ذریعے زورآور قوتوں نے سرکاری مشینری کے ساتھ مل کر قبضہ کررکھا ہے کرپشن اقربا پروری اور رشوت ستانی عروج پر ہے عوام نان شبینہ کا محتاج ہے حکومت عوام کے بجائے خودمختیار اور نیم خود مختیار اداروں کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک المیہ ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ عوامی قوت سے عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرائیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ سمیت تمام مقررین نے ایڈوکٹ محی الدین بلوچ کے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور واضع کیا کہ بلوچستان کی قومی جدوجہد میں محی الدین بلوچ اور ان کے خاندان کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…

15 mins ago

پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا، عمر ایوب

جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…

16 mins ago

امریکہ چاہے تو عافیہ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو لے جائے، رانا ثناءاللہ

شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…

28 mins ago

ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…

35 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی…

48 mins ago

طلاق کی خبروں کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریا کونسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…

1 hour ago