بلوچ کی بقا، تشخص اور شناخت کیلئے جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجہد کرنا ہوگی، بی ایس او پجار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) بلوچستان یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے دیگر تعلمی اداروں کو ایک سازش کے تحت مقتدر قوتوں نے بحرانوں کا شکار بنایا ہے نااہل اور کرپٹ لوگوں بلوچستان کے تعلیمی اداروں پر انتظامی پوزیشن پر تعینات کر کے مادر علمیوں کو تباہ کرنے کی سازشوں کی کڑیاں ہیں، پچھلے کئی عرصے سے بلوچستان یونیورسٹی کےی انتظامیہ میں جو تعیناتیاں ہوئی وہ تمام میرٹ کے بجائے مقتدر قوتوں اور نااہل مسترد شدہ لوگوں کی لیے سفارشات پر ہوئیں اور جن کی کوئی تعلیمی قابلیت نہیں۔ سفارش، اقربا پروری اور کرپشن کے بازار کو گرم کرنے کیلے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے، نااہل اور کرپٹ لوگوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی مزید تباہی اور کرپشن کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے، ایک طرف یونیورسٹی کی معاشی صورتحال روز بہ روز بگڑتی جا رہی ہے تو دوسری طرف کرپشن کے ماہر ایسے افسران کو لایا جارہا ہے جن کا اس سے قبل بلوچستان یونیورسٹی کے اسکینڈل میں اہم کردار رہا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آج کی صورتحال اس بات کی متحمل نہیں کہ بلوچ مزید تقسیم در تقسیم ہوسکے، بلکہ بلوچ کو یکجا کرنے کا وقت آچکا ہے، ہمیں متحد ہونا ہوگا ہمیں بلوچ کی بقا، تشخص اور شناخت کیلئے اپنے جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجہد کرنا ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جونیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ، وسیم بلوچ، اکرم بلوچ، شہزاد بلوچ، امجد کیلوری سیف بلوچ عاصم بلوچ محمود بلوچ فیصل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل اور بلوچستان یونیورسٹی کے اندر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، ہاسٹل میں طلبہ پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہاسٹل میں طلبا کی پہلے پروفائلنگ کی جاتی تھی اب ان کو اس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کے پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں نہ انہیں ہاسٹل میں پڑھنے کا ماحول دیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ظہیر احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی، بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سیشن کورٹ…

5 mins ago

سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والا گرفتار، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مداخلت پر رہا

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مداخلت پر سلیمان خان مہترزئی کو…

12 mins ago

نواز شریف کو جمہوری طرز فکر کی سزا دی گئی، عمران کی رہائی سے ٹمپریچر کم ہوگا، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

22 mins ago

مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

29 mins ago

محرم الحرام مسلم امہ کو صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز احمد بگٹی نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر…

34 mins ago

ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں لوگوں نے پاسپورٹ بنوانا شروع کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ون ڈاکومنٹ ریجیم کے نفاذ کے بعد چمن شہر میں8ماہ بعد زندگی معمول کی…

37 mins ago