محکمہ خوراک بلوچستان، گندم کی 15 لاکھ بوریاں غائب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ خوراک بلوچستان میں کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔ 15لاکھ گندم کی بوریاں چوری اور بدعنوانی کی نذر ہوگئیں ، صوبائی حکومت چوری شدہ گندم پر روزانہ 20لاکھ روپے سود کمرشل بینکوں کو ادا کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے 2008سے2013 کے دوران گندم کی خریداری کے لیے کمرشل بینکوں سے 2ارب 70کروڑ روپے کا قرضہ لیا تھا محکمہ نے گندم فروخت کرکے کمرشل بینکوں کو یہ قرضہ ادا کرنا تھا،تاہم گندم چوری اور خوردبرد ہونے کی وجہ سے مذکورہ رقم کی ادائیگی نہیں ہوسکی،ذرائع کا بتانا ہے کہ اس رقم سے خریدی جانے والی گندم کی15لاکھ بوریاں چوری اور کرپشن کی نذر ہوگئی ہیںقرض کی واپسی نہ ہونے سے سرکاری خزانے سے بینکوں کو روزانہ سود کی مدمیں 20لاکھ روپے ادا کرنے پڑرہے ہیںذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے ہائیکورٹ کو محکمہ خوراک کے قرضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت گندم خریداری کے لیے مختص 5 ارب روپے سے کمرشل بینکوں کو قرض ادا کرے گی۔

Recent Posts

محکمہ تعلیم بلوچستان کا اساتذہ کی بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی درخواست

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سے اساتذہ کی بھرتیوں کے…

1 min ago

علیحدگی پسند شعبان سے یرغمال بنائے گئے افراد کو انسانی بنیاد پر رہا کریں، ایچ آر سی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آر سی پی بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں پر زور دیتا ہے کہ…

5 mins ago

لاپتا ظہیر بلوچ کے لواحقین کے مطالبات نہ ماننا انتظامیہ کی زیادتی ہے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو…

10 mins ago

مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز مزدہ ٹرک ٹریلر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج…

28 mins ago

بلوچستان میں صنفی مساوات کیلئے معاشرتی رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ یعقوب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فورم فارڈ گینیٹی انیشیٹیوز پاکستان اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان، ہیومن رائٹس…

36 mins ago

بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس…

42 mins ago