استعفیٰ مانگنے والے بہت سے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں، شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراد نے کہا ہے کہ ان سے استعفی مانگنے والے بہت سے لوگ شیر افضل مروت کی طرح سڑکوں پر پھر رہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے گزشتہ دنوں سینیٹر شبلی فراز سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا، شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ عمر ایوب کا پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینا پارٹی کے لیے اچھا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پارٹی ایک بھی کام کرنے میں ناکام رہی ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کا واپس حاصل کرنا نظر نہیں آرہا، موجودہ قیادت لوگوں کو عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے کے لیے ناکام نظر آئی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شبلی فراز کو بھی پارٹی آفس اور سینیٹ کا عہدہ دونوں چھوڑ دینے چاہئیں۔
شیر افضل مروت کے اس بیان پر اپنے ردعمل میں شبلی فراز نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح بڑے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں جو استعفیٰ مانگتے ہیں، فواد چوہدری سے ہماری جماعت میں سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ٹی وی پر بٹھا کر ایک دوسرے کے خلاف باتیں کروائی جا رہی ہیں، سب جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہاں سے آگئے ہیں، پی ٹی آئی میں 2 نہیں ایک ہی بانی پی ٹی آئی کا دھڑا ہے، ہماری پارٹی کے خلاف ایک مہم لانچ کی گئی ہے،
شبلی فراز نے پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پر 200 کیسز ہیں ایک اور سہی، کچھ فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے بیان دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 5 سال جیل میں ہونا چاہیے۔

Recent Posts

علیحدگی پسند شعبان سے یرغمال بنائے گئے افراد کو انسانی بنیاد پر رہا کریں، ایچ آر سی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آر سی پی بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں پر زور دیتا ہے کہ…

3 mins ago

لاپتا ظہیر بلوچ کے لواحقین کے مطالبات نہ ماننا انتظامیہ کی زیادتی ہے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو…

7 mins ago

مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز مزدہ ٹرک ٹریلر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج…

26 mins ago

بلوچستان میں صنفی مساوات کیلئے معاشرتی رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ یعقوب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فورم فارڈ گینیٹی انیشیٹیوز پاکستان اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان، ہیومن رائٹس…

33 mins ago

بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس…

40 mins ago

حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد

حب(قدرت روزنامہ)حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد ،شناخت نہ ہو…

50 mins ago