مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 400روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24 روپے سستا ہو گیا .

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے مقرر کر دی گئی .

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے .

اس طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 16 روپے کی کمی جبکہ پرچون ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے . فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی .

گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو تھا .

. .

متعلقہ خبریں