کیا واقعی حکومت نے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کی بندش کا فیصلہ کرلیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل آج نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 5 روز کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔

خط میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 5 روز کے لیے بند کیے جائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹ لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دی، اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

Recent Posts

حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر کوئٹہ میں مدح صحابہ ریلی نکالی جائیگی، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ یکم…

7 mins ago

بلوچستان میں 3 ہزار کے قریب والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریباً 3000 والدین رپورٹ ہوئے…

15 mins ago

ماہ جولائی بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر 37 حادثات رپورٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر ماہ جولائی میں ہونے والے 37مختلف حادثات کے دوران…

20 mins ago

بلوچستان میں شدید گرمی، تربت پاکستان کا گرم ترین شہررہا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی بلوچستان…

25 mins ago

بلوچستان کے عوام کو دھاندلی زدہ فارم47کے پیداواروں کے حوالے نہیں کرسکتے ،ایچ ڈی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈیموک ریٹک پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور…

30 mins ago

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ…

36 mins ago