پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 7ٹیسٹ میچز کھیلے گا، ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے .

پاکستان 21سال میں پہلی بارسہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے .

پاکستان 19فروری سے 9مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا،پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ بھی کرے گی .

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیرملکی شائقین پاکستان آئیں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں،پاکستان آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں