پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 7ٹیسٹ میچز کھیلے گا، ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان 21سال میں پہلی بارسہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان 19فروری سے 9مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا،پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ بھی کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیرملکی شائقین پاکستان آئیں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں،پاکستان آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

Recent Posts

اس سال آم نایاب، مہنگا اور کم لذیذ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلوں کا بادشاہ آم ان پھلوں میں سے ہے کہ جو اپنے…

6 mins ago

کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث نان اور…

13 mins ago

وہ 5 ہنر جنہیں سیکھ کر گھر بیٹھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر دوسرا شخص…

19 mins ago

آپ انصاف کریں عمران خان درگزر کردیں گے، سابق صدر عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر ممملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرے وطن…

37 mins ago

افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان نے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار…

44 mins ago

واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی…

50 mins ago