پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی اسٹیڈیم جاری اپ گریڈ کی وجہ سے قذافی اسیٹیڈیم پاک بنگلادیش سیریز کے میچز کی میزبای سے محروم رہے گا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول رکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 2001 سے ابتک ہوم گراؤنڈ پر 13 بار ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان ناقابلِ شکست ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

Recent Posts

اس سال آم نایاب، مہنگا اور کم لذیذ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلوں کا بادشاہ آم ان پھلوں میں سے ہے کہ جو اپنے…

5 mins ago

کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث نان اور…

11 mins ago

وہ 5 ہنر جنہیں سیکھ کر گھر بیٹھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر دوسرا شخص…

18 mins ago

آپ انصاف کریں عمران خان درگزر کردیں گے، سابق صدر عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر ممملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرے وطن…

35 mins ago

افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان نے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار…

43 mins ago

واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی…

48 mins ago