کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت! ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی . ‌تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک ، شہباز گل اور صدرنیشنل بینک شریک ہوئے .

اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی . معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام زیرتشکیل ہے، اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی . معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹڈسبسڈی کامقصدپسے ہوئے طبقےتک اشیاکورعایتی نرخوں پرپہنچانا ہے . . .

متعلقہ خبریں