محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں ؟ پنجاب حکومت نے اہم بیان جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرکسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین پر مقدمات سے متعلق پنجاب پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میں ایک سیل بنایا جارہا ہے، بچوں اور خواتین پر درج مقدمات میں ریاست مدعی بنے گی۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی آئی آئی چندریگرروڈ سے متصل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت…

26 mins ago

اس سال آم نایاب، مہنگا اور کم لذیذ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلوں کا بادشاہ آم ان پھلوں میں سے ہے کہ جو اپنے…

32 mins ago

کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث نان اور…

39 mins ago

وہ 5 ہنر جنہیں سیکھ کر گھر بیٹھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر دوسرا شخص…

46 mins ago

آپ انصاف کریں عمران خان درگزر کردیں گے، سابق صدر عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر ممملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرے وطن…

1 hour ago

افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان نے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار…

1 hour ago